دورہ پشاور: امریکی سفیر تاریخی مسجد مہابت خان پہنچ گئے

جمعہ 3 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعہ مبارک ہیش ٹیگ کے ساتھ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر امریکی کونسلیٹ پشاور کی جانب سے جاری کردہ ٹوئیٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے شاندار تاریخی اہمیت کی حامل مسجد مہابت خان کا دورہ کیا ہے۔

’ امریکی سفیر نے پشاور شہر کے وسط میں قائم اس عظیم الشان مسجد کی شاندار تاریخ دریافت کی۔‘

مسجد پہنچنے پر امریکی سفیر کو خطیب مسجد مولانا طیب قریشی نے خوش آمدید کہا اور انہیں مسجد کے مختلف حصوں سمیت مسجد میں جاری تعمیرات اور بحالی کے کام سے بھی آگاہ کیا۔

تصویر: ٹوئٹر

امریکی حکومت کی جانب سے اس تاریخی ورثہ کے تحفظ کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے امریکی کونسلیٹ  نے اسلامی فن تعمیر میں دلچسپی رکھنے والوں کو اس مسجد کو ہر صورت دیکھنے کی سفارش بھی کی ہے۔

پشاور شہر کے وسط میں واقع مسجد مہابت خان  تقریباً چار سو سال پہلے مغل فرماں روا شاہجہان کے گورنر نواب مہابت خان نے تعمیر کروائی تھی۔

امریکی کونسلیٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم مسجد میں ایسی جگہ کھڑے ہیں جہاں ان کے عقب میں موجود دیوار پر مغل فن تعمیر سے مزین دیوار کے نقش و نگار ادھڑے ہوئے ہیں۔

تصویر: ٹوئٹر

آج امریکی سفیر کے دورے کو سراہتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرادارہ برائے تحفظ ماحول خیبرپختونخوا حبیب جان نے اسے اہم قرار دیا ۔

ان کے مطابق دونوں ممالک کو مشترکہ دلچسپی کی مختلف جہات میں تعاون اور شراکت کے مواقع تلاش کرنا چاہئیں۔ ’مجھے یقین ہے کہ باہمی تعاون کی بڑی گنجائش ہے۔‘

واضح رہے کہ 2004 میں امریکی سفیر ریان سی کرورکر  نے اپنے وفد کے ہمراہ مسجد مہابت خان کا اچانک دورہ کرکے صوبائی حکومت اور مسجد کی انتظامیہ کے درمیان تنازعہ پیدا کردیا تھا۔

اس وقت صوبائی حکومت امریکی سفیر کے  اچانک اور خلاف ضابطہ دورے سے نا خوش تھی اور اس وقت مسجد کے خطیب مولانا یوسف قریشی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت