اے این ایف کی کارروائیاں، 300 کلو سے زائد منشیات برآمد

منگل 12 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 3 مختلف کارروائیوں میں 320 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی جلال خاک میں کارروائی کے دوران ایک مکان میں چھپائی گئی 271 کلو 100 گرام چرس برآمد کی گئی۔

دوسری کارروائی میں موٹر وے ٹول پلازہ چارسدہ کے قریب گاڑی سے 48 کلو چرس برآمد کی گئی اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کے قریب ایک کارروائی میں گاڑی سے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے جس کے تحت ملک بھر میں یکم ستمبر سے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک 40 ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp