ٹرک پھڑیا گیا

جمعہ 3 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فواد چوہدری کی ایک مبینہ آڈیو لیک منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنے بھائی فیصل چوہدری کو دوججوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کے ساتھ  کسی ٹرک کا بھی تذکرہ کر رہے ہیں۔ آڈیو کا آنا تھا کہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر چھاگیا۔

 عدل_کی_قیمت_ایک_ٹرک اور #ٹرک_پھڑیا_گیا آج پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔#

مبینہ آڈیو لیک میں فواد چوہدری کو یہ کہتےسنا جا سکتا ہے کہ ان سے ذرا مل لیں ،اُن سے کہیں کہ آپ کےساتھ پورا ٹرک کھڑا ہے،آپ بتائیں کیا کریں ؟

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میری ذاتی تجویز یہ ہے کہ تارڑ پر تین چار جگہ استغاثہ کرائیں اور اس پر 228 لگوائیں تاکہ اِن پر پریشر آئے۔

فوادچوہدری کی یہ گفتگوآج سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی اورٹاپ ٹرینڈ رہی۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اورطنزیہ میمز شیئر کی گئیں۔

سحر فاطمہ نے طنز کیا کہ عدلیہ پیچھے رہ گئی اور ٹرک بازی لے گیا ۔

 

 عاطف رؤف نے ٹرک کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سائیڈ تے ہو جاؤ۔

 

عامر قیوم نے فواد چوہدری کی ٹرک آرٹ پینٹ کرتے ہوئے میم شیئر کی اور ٹرک آرٹ کو پاکستان کا ایک برانڈ قرار دیا۔

جمہوری چاچا نامی ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان ٹرک انصاف۔

 

  تحریک انصاف کے بلند آہنگ رہنما فواد چوہدری نے اپنی ٹوئیٹ میں متعلقہ آڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس آڈیو کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق انہوں نے متعلقہ ججوں میں سے کسی سے نہ تو کوئی ملاقات کی اور نہ کبھی کسی کی مدد کا کہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp