ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے شہید ہونے والے 23 جوانوں کی نماز جنازہ ادا

منگل 12 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے 23 جوانوں کی نماز جنازہ ڈی آئی خان گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسران، جوانوں، سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 27 دہشت گرد ہلاک، 23 اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب مشتبہ سرگرمیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 27 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا، تاہم درابن کے علاقے میں سیکیورٹی پوسٹ پر خود کش حملے میں 23 اہلکار بھی شہید ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp