افغانستان سے جدید امریکی ہتھیار پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کسٹمز اور سیکیورٹی فورسز نے طورخم بارڈر ٹرمینل پر افغانستان کے راستے پاکستان میں جدید امریکی ہتھیار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر ٹرمینل پر ایک گاڑی کر روک کر چیکنگ کی گئی تو گاڑی میں موجود پیاز سے بھری بوریوں سے جدید امریکی ہتھیار برآمد ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز نے اس گاڑی کے افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے، جس سے دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔

برآمد کیے گئے اسلحہ میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، کلاشنکوف، میگزین، مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں، امریکی رائفل گرنیڈ، نائٹ ویژن سائیٹس اور لیزر بیم شامل ہیں۔

افغانستان سے جدید امریکی اسلحہ کی پاکستان اسمگلنگ اور ٹی ٹی پی کا سیکیورٹی فورسز اور پاکستانی عوام کے خلاف امریکی اسلحہ کا استعمال افغان عبوری حکومت کا اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے دعووں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

پاکستان افغانستان سے توقع رکھتا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے اور غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ  کو روکے۔ ماضی میں بھی پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد واقعات میں افغان نژاد دہشت گردوں اور غیرملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت منظرعام پر آ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی، 12 سال بعد جاگنے والی امید پھر معدوم، عوام کیا کہتے ہیں؟

سیاحت کے شعبے میں 21 ارب ڈالر کی آمدنی اور اگلے برسوں میں مسلسل اضافے کی توقع

محترمہ کی زندگی جمہوریت کی جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے، صدر مملکت کا بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر پیغام

سال 2025 کے دوران ملک بھر میں مہنگائی بڑھی یا کم ہوئی؟

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی