ناسا کے خلاباز فرینک روبیو سب سے طویل واحد خلائی پرواز مکمل کرنے کے بعد ستمبر میں زمین پر واپس پہنچے لیکن انہوں نے اپنے خلائی سفر کے دوران بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں ٹماٹر کھو دیا۔اس خلائی سفر کے دوران وہ خلا میں ٹماٹر کاشت کرنے کے مشن پر تھے اور یہ ٹماٹر خلا میں کاشت ہونے والا سب سے پہلا پھل تھا۔
نیو یارک ٹائمز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ان پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے وہ ٹماٹر کھا لیا ہے، لیکن گزشتہ روز وہ اس الزام سے اس وقت بری ہوئے جب آٹھ ماہ کے طویل تلاش کے بعد اب یہ ٹماٹر مل گیا ہے۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خلائی اسٹیشن کے عملے کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس کے مطابق خلاباز فرینک روبیو کو اب ان الزامات سے بری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے خلا میں کاشت کیے گئے ٹماٹروں میں سے ایک کھا لیا ہے۔
NASA astronauts find tomato that was lost in space for 8 months! pic.twitter.com/DCrtyTtM5d
— Total Randomness (@totalrondom) December 8, 2023
واضح رہے کہ خلاباز کو پچھلے کئی عرصے سے مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا تھا کہ انہوں نے چھپ کر وہ ٹماٹر کھا لیا ہے تاہم ٹماٹر کے مل جانے کے ٹماٹر کی حالت کے بارے میں خلائی اسٹیشن نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔
ٹماٹر کھا لینے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے خلاباز فرینک روبیو کا کہنا تھا کہ میں بہت پر اعتماد ہوں کہ میں نے ٹماٹر کو اسی جگہ کاشت کیا جہاں کرنا تھا لیکن مجھے نہیں پتا کہ وہ کدھر گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ٹماٹر کو بہت تلاش کیا تاکہ میں ثابت کر سکوں کے میں نے وہ ٹماٹر نہیں کھایا تاہم یہ ٹماٹر اب 8 ماہ بعد مل گیا ہے۔