پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 61 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 283 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 75.61 روپے، اماراتی درہم 77.22 روپے، قطری ریال 77.76 روپے، کویتی دینار 919.70 روپے اور بحرینی دینار 752.27 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 185 روپے 82 پیسے، کینیڈین ڈالر 208 روپے 55 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 355 روپے 05 پیسے ریکارڈ کی گئی۔