گیس سلنڈر کے حادثات سے بچنا کیسے ممکن ہے؟

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایل پی جی گیس سلنڈر پاکستان میں گھروں، رکشوں اور ریسٹورنٹس میں بڑی تعداد میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ گیس کی عدم دستیابی یا لوڈ شیڈنگ ہے۔ خاص طور پر ہر سال موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث ان کے استعمال میں اضافہ کافی حد تک بڑھ جاتا ہے۔ زرا سی بھی بے احتیاطی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ہر سال سلنڈر پھٹنے کے درجنوں کیسز سامنے آتے ہیں جن میں متعدد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

لیکن گیس کی دستیابی بنیادی ضرورت ہے۔ کیونکہ اب گیس کے بنا معمولات زندگی چلانا بہت مشکل ہو چکا ہے، خاص طور پر شہروں میں بہت مشکلات ہیں۔ تو یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجوہات کیا ہوتی ہیں اور اس کے استعمال کو محفوظ کیسے بنایا جا سکتا ہے؟۔

سلنڈر کے استعمال میں عام غلطیوں سے بڑے حادثات پیش آتے ہیں، دکاندار

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سلنڈر کے کاروبار سے منسلک دکانداروں کا کہنا تھا کہ لوگ سلنڈر کے استعمال میں بہت عام غلطیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے بڑے حادثات پیش آتے ہیں۔

’گیس سلنڈر کو کسی ایسی جگہ پر رکھیں جہاں پر ہوا کا اخراج ہو۔ گیس سلنڈر جب استعمال میں نہ ہو تو ’ریگولیٹر نوب‘ کو آف پوزیشن میں رکھا جائے۔ گیس سلنڈر کو کبھی بھی گرنے سے بچایا جائے، اس کے علاوہ اسے الٹا کر ہر گز استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے‘۔

ہمیشہ معیاری سلنڈر کا استعمال اور ایکسپائری تاریخ بھی مدنظر رکھی جائے

مزید بات کرتے ہوئے دکانداروں کا کہنا تھا کہ ہمیشہ معیاری سلنڈر استعمال کیا جائے کیونکہ پاکستان میں غیر معیاری سلنڈرز بازاروں میں فروخت ہونا بہت معمولی بات ہے جبکہ غیر معیاری سلنڈر ہی سب سے زیادہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ ہمیشہ کمپنی کو سرچ کر کے سلنڈر خریدا جائے اور اس کی ایکسپائری تاریخ بھی مد نظر رکھی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp