کرسمس کی تیاریاں: امریکی خاندان نے لاکھوں لائٹس لگا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرسمس کا تہوار ہر سال 25 دسمبر کو دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ خوشیوں کے اس موقع کو مختلف طریقوں سے یادگار بنایا جاتا ہے۔

کرسمس کے موقع پر رہائشی املاک پر سب سے زیادہ لائٹیں سجانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے نیویارک کے ایک خاندان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح انہوں نے اس سال بھی سب سے زیادہ لائٹنگ کی ہے مگر پڑوسی اس عمل سے خوش نہیں ہیں۔

اس خاندان نے 2012 میں کرسمس کے موقع پر 3 لاکھ 46 ہزار 283 کرسمس لائٹیں سجا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

کرسمس کے موقع پر اپنے روایتی انداز سے خوشیاں منانے والے اس خاندان نے اب 7 لاکھ 20 ہزار 426 لائٹیں سجائی ہیں۔

پڑوسیوں کو شکایت ہے کہ کرسمس کے موقع پر جب یہاں لوگ جمع ہوتے ہیں تو ہجوم یہاں پر شراب کی بوتلیں اور دیگر اشیا پھینک کر گندگی پھیلا دیتا ہے۔

تاہم اپنے روایتی طریقے سے خوشی منانے والوں کا کہنا ہے کہ آپ اگر 50 ہزار لوگوں کے لیے خوشی کا باعث بن رہے ہیں تو اس سے فرق نہیں پڑتا کہ 10 یا 20 فیصد لوگ آپ کو پسند کیوں نہیں کرتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل