حمزہ علی عباسی کی وہ خوبی جس نے نیمل کو شادی پر آمادہ کرلیا

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے 2 ستارے نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کی جوڑی ایسی ہے جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے اور ان کی شادی کے بعد سے ہی مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد ان کے سفر حیات کو فالو کرتے ہوئے ان کے بارے میں باخبر رہتی ہے۔

نیمل نے اپنے پہلے ڈرامے ’انا‘ میں ’عزا‘ کا کردار ادا کیا تھا تاہم پھر انہوں نے مختصر وقفے کے لیے انڈسٹری چھوڑ کر شادی کر لی تھی۔

اس دوران انہوں نے اپنی فیملی اور مصوری پر توجہ مرکوز رکھی لیکن وہ بہرحال سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں اور مداح بھی ان کے ساتھ بات چیت کرنا پسند کرتے ہیں۔

حمزہ اپنی اہلیہ کے ’ڈریم پارٹنر‘ کیوں ہیں؟

نیمل آخر کار پھر منظر عام پر آئیں اور ٹی وی پروگرام ’مذاق رات‘ میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے اور اپنے سپر اسٹار شوہر حمزہ علی عباسی کے حوالے سے کچھ خبریں شیئر کیں۔ ان کے مداح اس پر بیحد خوش ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح حمزہ ان کے لیے خوابوں کے ساتھی ہیں۔ نیمل نے انکشاف کیا کہ وہ ہمیشہ سے ہی کسی ایسے شخص سے شادی کرنا چاہتی تھیں جو اللہ کا خوف رکھتا ہو اور انہیں حمزہ علی عباسی کی صورت میں صحیح ساتھی مل گیا جس پر وہ ہمیشہ شکر گزار رہیں گی۔

نیمل اور حمزہ کی پہلی ملاقات کب ہوئی؟

نیمل نے پبلک میں پہلی بار اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی حمزہ سے ملاقات کیسے ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ’ورنہ‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں جہاں ان کی حمزہ سے ایک مختصر ملاقات ہوئی۔

۔ ۔ ۔ اور پھر ایس ایم ایس آگیا!

حمزہ نے بعد میں انہیں میسج کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ان کے لیے ایک پینٹنگ بنائیں۔ نیمل نے اس بات کو پروفیشنل طور پر لیا اور پینٹنگ بنادی۔ لیکن بات وہیں پر نہیں رکی اور حمزہ ان سے رابطے میں رہے۔

دونوں کے درمیان رابطہ اس وقت بھی جاری رہا جب نیمل حصول تعلیم کی غرض سے بیرون ملک چلی گئیں۔ بعد ازاں حمزہ نے اپنے والدین کو نیمل کے گھر اپنے رشتے کی غرض سے بھیجا۔

اس کے بعد حمزہ نیمل کے والد سے ملے جنہوں نے ’ون آن ون میٹنگ‘ کے بعد دونوں کی شادی کی منظوری دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟