پرتھ ٹیسٹ:ڈراپ ان پچز کیسے تیار کی جاتی ہیں اور انہیں گراؤنڈ میں کیسے لایا جاتا ہے؟

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہو چکا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ‘دی ویسٹ ٹیسٹ’ اس وقت پرتھ میں جاری ہے۔ اس ٹیسٹ میچ کی خاص بات اس ٹیسٹ میچ کے لیے بچھائی گئی ڈراپ ان پچ ہے۔

پرتھ میں ڈراپ ان پچ کیوں بچھائی جاتی ہے؟

ڈراپ ان پچ کے تصور نے اب ہر میدان کو کرکٹ کے لیے آسان بنا دیا ہے۔پرتھ میں کرکٹ کے لیے عارضی پچ لگائی جاتی ہے کیونکہ وہاں کرکٹ صرف موسم گرما کا کھیل ہے ورنہ سارا سال یہاں فٹ بال اور رگبی ہوتی ہے۔

 

ڈراپ ان پچز کیسے تیار کی جاتی ہیں

ڈراپ ان پچز کو کسی نرسری، گرین ہاؤس یا کبھی کسی دوسرے گراؤنڈ میں ایک سٹیل کے سانچے یا ٹرے میں رکھا جاتا ہے اور پھر آسٹریلیا میں کرکٹ سیزن کی آمد پر انہیں گراؤنڈ میں اتارا جاتا ہے۔

ان پچز کو جہاں تیار کیا جاتا ہے وہاں ان کی دیکھ بھال بالکل ویسے ہی کی جاتی ہے جیسے کسی عام پچ کی اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ میچ سے پہلے یہ مکمل طور پر تیار ہوں۔

یہ پچ گراؤنڈ تک کیسے لائی جاتی ہے؟

ڈراپ ان پچ کو گراؤنڈ تک پچ پہنچانے کا عمل خاصا دلچسپ اور دیکھنے کے لائق ہے۔ یہ سب کچھ ایک کسٹمائزڈ ٹرالر کی مدد سے ممکن ہو پاتا ہے جو اس مٹی اور گھاس کے مجموعے کو گراؤنڈ تک پہنچانے اور پچ کی مخصوص جگہ پر اتارنے میں مدد کرتا ہے۔

آپٹس سٹیڈیم، پرتھ میں اس ٹرالر کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلایا جاتا ہے اور بغیر کسی مشکل کے پچ کو اس کی جگہ پر اتارنے کا کام مکمل کر لیا جاتا ہے۔

عموماً جس جگہ پر پچ کو اتارا جاتا ہے وہاں پہلے سے سیمنٹ سے لیپائی کی جاتی ہے۔ یوں پچ دراصل مٹی میں نہیں بلکہ سیمنٹ کے فرش پر اترتی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ یہ پچ مٹی میں اپنی جگہ نہ پکڑ پائے اور اسے باآسانی واپس نکالا بھی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp