پاکستان کرکٹ ٹیم کےڈائریکٹر محمد حفیظ اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان طویل عرصے سے ٹویٹر پر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی پوسٹس میں ایک دوسرے کو مینشن کررہے تھے لیکن آج آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے محمد حفیظ کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی اور لکھا محمد حفیظ سے مل کر اچھا لگا۔
Great to catch up with @MHafeez22 in #Perth .. pic.twitter.com/61TEyfX3I1
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) December 14, 2023
مائیکل وان نے سیلفی شیئر کی تو صارفین کی جانب سے خوب تبصرے کیے ، کسی نے طنزومزاح کیا تو کسی نے محمد حفیظ کو پرانی لڑائی یاد دلا دی۔
ایک صارف نے میم کا سہارا لیتے ہوئے لکھا دونوں بھائیوں میں غلط فہمی ہوگئی تھی۔
Same energy pic.twitter.com/Kr7yL6cFXb
— Mirzay. (@lmaomirzay) December 14, 2023
ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا دوستی کی ایک نئی شروعات۔
Friendship Starts again
— Ahmed Pirzada (@joinpirzada) December 14, 2023
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران سابق کپتان محمد حفیظ اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لفظی جنگ چھڑ گئی تھی۔ 4 نومبر کو بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے میچ سے ایک دن پہلےمائیکل وان نے ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس میں کپتان بابر اعظم کے واٹس ایپ چیٹ لیک اسکینڈل اور انضام الحق کے مستعفی ہونے پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہت فکر ہورہی ہے ، پاکستان میں سب بہت پرسکون ہیں ، ان کی اچھی پرفامنس کے لیے کسی کا مستعفی ہونا یا چیٹ لیک ہونا ضروری ہے۔
مائیکل وان کی ٹویٹ کے جواب میں محمد حفیظ نے سابق انگلش کپتان کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان کے بجائے انگلینڈ ٹیم کے مسائل پر توجہ دیں۔ اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے یہ لفظی جنگ بڑھتی گئی جہاں محمد حفیظ کبھی اپنی پوسٹس میں مایئکل وان کو مینشن کرتے تو کبھی مائیکل وان محمد حفیظ کو تنقید کا نشانہ بناتے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ شاید یہ سیلفی اس طویل سرد جنگ کے خاتمے کا اعلان ہے