منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں: ایک ٹن 74 کلو گرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں 14 مختلف آپریشن کے دوران ایک ٹن 74 کلو گرام منشیات اور 1830 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کرتے ہوئے مجموعی طور پر 8 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق امین پور انٹرچینج فیصل آباد کے قریب گاڑی سے ایک سو 10 کلو گرام سے زائد افیون اور 4 سو 3 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی، اسی طرح گوادر کے علاقے پیشوکان میں کارروائی کے دوران ایک سو  30کلو چرس برآمد  کی گئی ہے۔

شکار پور روڈ سکھر پر دورانِ  کارروائی ٹرک سے 110 کلو گرام چرس، چمن کے غیر آباد علاقے سے 100 کلو چرس، نوکنڈی چاغی کے غیر آباد علاقے سے 84 کلو افیون اور باجوڑ کے علاقے سے 51 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔‘

اعلامیہ کے مطابق اے این ایف کی ٹیم نے ورسک روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے ساڑھے 14 کلوگرام افیون اور 28 کلو  سے زائد چرس برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا ہے، اسی طرح کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب برساتی نالے سے 24 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔

ای این ایف ٹیم نے کراچی میں شارعِ فیصل پر واقع کوریئر آفس میں جاپان ترسیل کے لیے موجود پارسل سے 10 کلو آئس بھی برآمد کی ہے، زخہ خیل خیبر میں تین ملزمان سے  ساڑھے 3 کلوگرام چرس جبکہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 9 سو گرام آئس برآمد کی گئی ہے، ملزم بذریعہ پرواز نمبر QR-601 دوحہ کےلیے روانہ ہو رہا تھا۔

’لیبر کالونی پشاور پر گاڑی سے تقریباً ڈھائی کلوگرام افیون برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع کوریئر آفس میں قطر ترسیل کے لے موجود پارسل سے 6 سو 40 گرام آئس جبکہ پاک افغان بارڈر چمن پر پارسل سے ایک ہزار 8 سو 30 نشہ آور گولیاں الپرازولم بھی برآمد کی ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟