سابق صوبائی وزیر مبین خلجی نے باپ پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صوبائی وزیر مبین خلجی نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ مبین خلجی نے رواں برس مئی میں پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

مبین خلجی نے باپ پارٹی میں اپنی شمولیت کا باقاعدہ اعلان آج کوئٹہ میں مرکزی صدر باپ پارٹی خالد مگسی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے باپ پارٹی کے ارکان سے تعلق تھا، باپ پارٹی کی کارکردگی کے باعث اپنے علاقے کی عوام کے ساتھ اس میں شامل ہورہا ہوں۔

مبین خلجی نے کہا کہ وہ انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے اور انہیں امید ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں حکومت بنائی گی۔

ایک مرتبہ چیئرمین بنائے جانے سے محرومیاں ختم نہیں کی جاسکتیں، صادق سنجرانی

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان کا ہے، وہ بلوچستان کے حقوقِ کی بات کرنے لیے نمائندگان کو وقت دیتے ہیں اور وہ صرف بلوچستان کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے چیئرمین سینٹ ہیں۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ انہوں نے تمام اکائیوں کا دفاع کیا ہے، بلوچستان کی عوام کا سر فخر سے اونچا کیا ہے، باپ پارٹی کے 12 سینیٹرز نے بلوچستان کی بھرپور انداز میں نمائندگی کی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ایک مرتبہ چیئرمین بننے سے محرومیاں ختم نہیں کی جاسکتیں، چمن دھرنے کے شرکا سے ملاقات ہوئی تھی، سرفراز بگٹی نے بات چیت سے معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

باپ پارٹی کے مرکزی صدر خالد مگسی نے مبین خلجی کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہوتے ہوئے انتخابات سے ڈر رہی ہے، اس نے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

 باپ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر منظور کاکڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مبین خلجی کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، مبین خلجی نے ہماری کارکردگی پر اعتماد کیا ہے جبکہ لوگ سوچ رہے تھے باپ پارٹی ختم ہوگئی ہے۔ منظور کاکڑ نے کہا کہ ہمیں چھوڑ کر دوسری جماعت میں جانے والوں کا دکھ ہے، ہمیں شناخت بلوچستان عوامی پارٹی نے دی ہے۔

باپ پارٹی کے صوبائی صدر صالح نے اپنے خطاب میں لاہور ہائیکورٹ میں ڈی آر اوز اور آر اوز سے متعلق  پی ٹی آئی کی درخواست کی مذمت کی اور کہا کہ وہ اس درخواست کو الیکشن سبوتاژ کرنے کی سازش سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلے نمبر پر باپ پارٹی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

چینی کرنسی میں بانڈ کا اجرا: کیا پاکستان ڈالر پر انحصار کم کر سکے گا؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی