ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 51 پیسے ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 17 پیسے سستا ہوکر 283 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 75.57 روپے، اماراتی درہم 77.19 روپے، قطری ریال 77.74 روپے، کویتی دینار 921.62 روپے اور بحرینی دینار 752.04 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 185 روپے 82 پیسے، کینیڈین ڈالر 208 روپے 55 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 355 روپے 05 پیسے ریکارڈ کی گئی۔