جنوبی کوریا کے روبوٹ کتے نے تیز دوڑنے کا ریکارڈ توڑ دیا

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کے روبوٹ کتے کو تیز ترین چوپایا روبوٹ قرار دے دیا گیا۔ فاتح روبوٹ نے 19.87 سیکنڈ میں 328 فٹ کا فاصلہ طے کیا۔

ڈائی جیون میں کوریا ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ڈائنامک روبوٹ کنٹرول اینڈ ڈیزائن لیبارٹری نے ’ہاؤنڈ‘نما  روبوٹ تیار کیا.

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی کہ اس 4 ٹانگوں والے روبوٹ نے تیز ترین 100 میٹر دوڑ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ دوڑ کے دوران روبوٹ کتے کی اوسط رفتار 11.26 میل فی گھنٹہ تھی۔

روبوٹ کی ڈیزائنر جنوبی کورین خاتون ینگ ہا شن نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ تحقیقی لحاظ سے یہ روبوٹ اور بھی تیز رفتاری دکھا سکتا ہے لیکن ہم نے ابھی تک اس کا عملی تجربہ نہیں کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp