میں:جی آپ کون
وہ:میں پی ٹی آئی والا
میں: جی آپ کا کیا مسئلہ ہے
وہ:منظور پشتین کو رہا ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔
میں: یہ آپ کہہ رہے ہیں
وہ:جی
میں:کیوں
وہ: ہمیں عقل آگئی ہے
میں:پہلے کیا ہوا تھا
وہ:پہلے ہم لاڈلے تھے
میں:جی آپ کون ہیں
وہ:جی میں ن والا
میں:مسئلہ ؟
وہ:جی یہ بشریٰ بی بی ٹھیک عورت نہیں ہے اسے جیل میں ہونا چاہیے
میں:یہ آپ کہہ رہے ہیں ؟
وہ:جی
میں: مگر آپ کی تو اپنی لیڈر کے ساتھ یہ سب کچھ ہو چکا ہے
وہ:ہاں ہوا ہے
میں: تو؟
وہ:تو کیا؟
میں:تو اب آپ وہی باتیں کیوں کر رہے ہیں
وہ:ہہماری عقل چلی گئی ہے
میں:کیوں
وہ: اب ہم لاڈلے ہیں
میں:جی آپ کون
وہ:جی میں جیالا
میں:مسئلہ
وہ:جی نواز شریف برا آدمی ہے
میں:ہیں ؟ یہ کب سے
وہ:یہ بس پتا کرایا ہے
میں:کیا چاہتے ہیں
وہ:وزارت عظمیٰ
میں:لیکن آپ کے پاس تو عوامی مقبولیت نہیں ہے
وہ:وہ تو نواز شریف کے پاس بھی نہیں ہے
میں:لیکن انہوں نے تو پنجاب سے لڑنا ہے
وہ:اس نے تو لڑنا ہے، ہم نے تو سندھ میں لڑنا بھی نہیں۔ ابھی سے اپنا ہے۔ تو مقبول ہم ہوئے کہ وہ؟
میں: تو آپ کا امیدوار کون ہوگا
وہ:بلاول نے بننا تھا اگر حامد میر نہ ہوتا
میں:تو اب کیا ڈیسائڈ ہوا
وہ:ابھی بس ہم ناراض ہیں
میں :کس سے
وہ:سب سے
میں:کیوں
وہ:بوریت ہو رہی تھی ۔۔۔ ہم تو لاڈلے بھی نہیں
میں:جی آپ؟
وہ:جی ہم اسٹیبلشمنٹ
میں:جی بھائی جی بھائی کیا ہوا؟
وہ:کچھ ہو ہی نہیں رہا
میں: تو کیا پلان ہے
وہ: ٹرن آؤٹ پہ ہے، 8 فروری ڈیسائڈ کرے گی
وہ:10 سے 15 فیصد پہ ہمارا چانس ، 50 فیصد پہ انکا
میں: اللہ تم سب کو اتحاد دے، ملک کی فکر ہو چلی ہے۔ اللہ خیر کرے۔