سانحہ چلاس: بیٹے کے بعد زخمی والد بھی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہڈور چلاس میں گلگت سے راولپنڈی جانے والی بس پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا اس طرح مذکورہ سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔

غذر سے تعلق رکھنے والے زخمی رحمت حسین بھی ان زخمیوں میں شامل تھے جنہیں چلاس میں ہڈور کے مقام پر بس پر اندھادھند فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسی سانحے میں رحمت حسین کا نوجوان بیٹا پہلے ہی انتقال کرگیا تھا اور وہ خود گلگت کے اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم وہ بھی جان کی بازی ہار گئے۔ انہیں جمعرات کو ان کے آبائی گاؤں گاہکوچ حافظ آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ہڈور چلاس سانحہ 2 دسمبر کو پیش آیا تھا جس میں نامعلوم دہشتگردوں نے گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس پر اندھادھند فائرنگ کردی تھی۔ اس حملے میں 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ 16 زخمی ہوئے تھے۔

رحمت حسین نے گزشتہ برس بھی اپنا ایک بیٹا کھودیا تھا۔ رشتے داروں کے مطابق مرحوم کا ایک بیٹا گزشتہ برس دریائے گلگت کی موجوں کی نذر ہوگیا تھا جس کی میت بھی نہیں مل سکی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp