ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرے اور اس کی شرٹ زیب تن کرے، جس کے لیے اسے مختلف نمبرز والی جرسی الاٹ ہوتی ہے اور جرسی نمبر منتخب کرنے کا آپشن بھی دیا جاتا ہے۔
ٹیم میں ہر کھلاڑی کی جرسی کا نمبر بھی الگ ہوتا ہے۔کچھ کھلاڑی اتنے خاص ہوتے ہیں کہ ان کی جرسی کا نمبر ان کی شناخت بن جاتا ہے، جیسے کہ سچن ٹنڈولکر کا جرسی نمبر ’10’، مہندر سنگھ دھونی کا ‘7’ اور شاہد آفریدی کا ’10‘۔
یہی وجہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف انداز اپنایا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں کوئی بھی کھلاڑی اب ‘7 ‘نمبر کی جرسی نہیں پہن سکے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی کی ریٹائرمنٹ کے ساڑھے 3 سال بعد 7 نمبر کی جرسی جو وہ پہنتے تھے اسے بھی ریٹائر کردیا ہے جس کے بعد اب مستقبل میں کوئی بھی کھلاڑی 7 نمبر کی جرسی زیب تن نہیں کرسکے گا۔
Jersey numbers retired from Indian cricket. [Express Sports]
– Number 10 of Sachin Tendulkar.
– Number 7 of MS Dhoni. pic.twitter.com/bxYqG20NkI
— Johns. (@CricCrazyJohns) December 15, 2023
دھونی دوسرے بھارتی کرکٹر ہیں جن کو بی سی سی آئی کی جانب سے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
اس سے قبل بی سی سی آئی نے سچن ٹنڈولکر کا جرسی نمبر’10’ بھی ریٹائرکر دیا تھا تاکہ مستقبل میں کوئی بھی کھلاڑی اس نمبر کی جرسی دوبارہ نہ پہن سکے۔