ٹیکنالوجی کی دوڑ: چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیا

ہفتہ 16 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں پیشقدمی جاری ہے، بیجنگ نے صوبہ ہینان میں وینچانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاؤگان۔41 لانچ کر دیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے ٹی وی سی جی ٹی این کے مطابق چین نے صوبہ ہینان میں گزشتہ رات 9 بجکر 41 منٹ پر وینچانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاؤگان۔41 کامیابی سے مدار میں بھیج دیا ہے۔

اس سیٹلائٹ کو زمینی سروے، فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ، ماحولیاتی انتظام، موسمیاتی انتباہ، پیشن گوئی، جامع آفات سے بچاؤ اور کمی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

لانچ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹوں کا 502 واں مشن تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp