25 دسمبر تک سردی کی شدت برقرار رہے گی، محمکہ موسمیات

اتوار 17 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دسمبر ٹھنڈا ٹھار۔ خون جما دینے والی سردی کا راج۔ بالائی علاقے مزید سرد ہو گئے۔ مری اور گلیات میں سرد ہوائیں چلنے لگیں۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں پر ہلکی برفباری۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند اور سموگ کے ڈیرے۔ سکردو کا درجہ حرارت منفی 6 تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر تک سردی کی شدت اسی طرح برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے مزید موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ روز ہلکی بارش اور برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔ مری، ایبٹ آباد اور گلیات میں ہلکی برفباری کے بعد سرد ہوائیں چلنے سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے بعد درجہ حرارت گرنے لگا۔ سکردو کا درجہ حرارت منفی 6 تک گر گیا ہے۔ ہنزہ اور استور بھی مزید ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب میں بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں شدید دھند چھائی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp