اوپن اے آئی(مصنوعی ذہانت) نے ٹِک ٹاک کی بانی کمپنی بائٹ ڈانس کا اکاؤنٹ معطل کر دیا، وجہ کیا نکلی؟

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوپن اے آئی نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر ٹک ٹاک بنانے والی بائٹ ڈٰنس کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔

 دی ورج کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کے ملازمین نے خفیہ طور پر اوپن اے آئی کے لینگویج ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پروجیکٹ سیڈ کے لیے مسابقتی مصنوعی لینگویج ماڈل تیار کیا۔

کس طرح بائٹ ڈانس نے اوپن اے آئی کے قوانین کی خلاف ورزی کی؟

اوپن اے آئی ٹیکنالوجی کو ٹک ٹاک کے لیے لینگویج ماڈل تیار کرنے کے لیے استعمال کرنا اوپن اے آئی کی شرائط کی کھلی ورزی ہے، یہی وجہ ہے کہ بائٹ ڈانس کا اوپن اے آئی اکاؤنٹ معطل کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس بات کی تصدیق کی گئی ہے، بائٹ ڈانس نے پروجیکٹ سیڈ کے لیے اوپن اے آئی کے لینگویج ماڈل پر انحصار کیا ہے۔

اوپن اے آئی کا کیا کہنا ہے؟

اوپن اے آئی کے ترجمان نیکو فیلکس نے کہا ہے کہ بائٹ ڈانس کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔

’تمام صارفین کو ہماری استعمال کی پالیسیوں پر عمل کرنا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہماری ٹیکنالوجی کو اچھے کے لیے استعمال کیا جائے۔ جبکہ بائٹ ڈانس  کی جانب سے ہمارے API کا استعمال کم سے کم تھا، ہم نے مزید تفتیش کے دوران ان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔‘

نیکو فیلکس نے کہا ’اگر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ان کا استعمال ان پالیسیوں کی پیروی نہیں کرتا ہے، تو ہم ان سے ضروری تبدیلیاں کرنے یا اپنا اکاؤنٹ مکمل ختم کرنے کے لیے کہیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp