عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان سے ملاقات میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنز پرسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

ملاقات کے دوران انتخابات سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کوتمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری 2024 کو ہوگی۔

جاری الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو جاری کیے جائیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو آویزاں ہوگی، جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp