پاکستان نے کٹاس راج کی زیارت کے لیے بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 19 سے 25 دسمبر 2023 تک پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع شری کٹاس راج مندر، جسے قلعہ کٹاس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی زیارت کے لیے بھارتی ہندو یاتریوں کے ایک گروپ کو 62 ویزے جاری کر دیے ہیں۔

 بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں چارج ڈی افیئرز اعزاز خان نے ہندو یاتروں کے محفوظ سفر اور پاکستان میں قیام کو یادگار بنانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

1974 کے مذہبی مقامات کے دورے سے متعلق پاک بھارت پروٹوکول کے تحت ہر سال بھارت سے ہزاروں سکھ اور ہندو یاتری مختلف مذہبی تہواروں اور تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کو ہندو یاتریوں کو ویزوں کا اجراء حکومت پاکستان کی مذہبی مقامات کی زیارت کو آسان بنانے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کے عین مطابق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp