پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے کرتارپور میں گوردوارہ دربار صاحب کے قریب 5 منزلہ درشن ریزارٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ سکھ یاتریوں کو سکھوں کے مقدس مقام کا نظارہ فراہم کیا جاسکے۔ کرتار پور راہداری کا افتتاح 2019 میں ہوا تھا جو گوردوارہ دربار صاحب کو بھارت کے ضلع گورداسپور میں واقع ڈیرہ بابا نانک سے جوڑتی ہے۔
پنجاب کے سیکریٹری سیاحت راجا جہانگیر انور کے مطابق بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزا فری رسائی فراہم کرنے والی 4 کلومیٹر طویل راہداری میں اگلے ماہ سے 5 منزلہ درشن ریزارٹ کی تعمیر کا آغاز ہوگا جس کی تخمینہ لاگت 30 کروڑ روپے ہے۔
مزید پڑھیں
سیکریٹری سیاحت کے مطابق اس منصوبے کا مقصد دنیا بھر میں سکھوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے، درشن ریزارٹ کی تعمیر اگلے ماہ شروع ہوگی اور 2024 کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
پنجاب حکومت کرتارپور کے فضائی نظارہ کے لیے 5 منزلہ درشن ریزارٹ گوردوارہ دربار صاحب سے 500 میٹر کے فاصلے پر تعمیر کرے گی۔