فرانس نے اسرائیلی آبادکاروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، سبب کیا نکلا؟

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملوں میں ملوث اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیروت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے بتایا کہ فرانس نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ تشدد کا خاتمہ یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس ان کارروائیوں کو برداشت نہیں کرے گا اور بنیاد پرست اسرائیلی آباد کاروں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے گا۔

کیتھرین کولونا کا کہنا تھا، ’یہ سرزمین (مقبوضہ مغربی کنارا) فلسطینی ہے اور فلسطینی ریاست کا حصہ ہوگی۔‘

واضح رہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ نے رام اللہ میں اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد کا نشانہ بننے والے  فلسطینی کسانوں سے ملاقات کے بعد گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی آبادکاروں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا تھا۔

دریں اثنا، یورپی یونین بھی پرتشدد یہودی آباد کاروں کے خلاف پابندیوں پر غور کر رہی ہے۔ اس سے قبل برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے فلسطینیوں پر تشدد کے ذمہ داروں کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے بھی کہا تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ مل کر مقبوضہ مغربی کنارے میں امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کرنے سے متعلق فیصلے پر غور کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکی محکمہ خارجہ ویزا پابندی کی ایک نئی پالیسی پر عمل درآمد کر رہا ہے جس کے تحت ان لوگوں پر پابندی عائد کی جائے گی جو مقبوضہ مغربی کنارے میں امن و سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے فلسطینیوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں دو گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کے دوران اسرائیل اور اس کے آبادکاروں کے تشدد کے باعث اب تک 200 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم