بلوچستان کا اصل خزانہ اس کے لوگ اور تہذیب جبکہ سلیقہ اس کی پہچان ہے، انوارالحق کاکڑ

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا اصل خزانہ اس کے لوگ اور تہذیب ہے۔ جبکہ بلوچستان کی اصل پہچان اس کا سلیقہ ہے۔ بلوچستان میں بولی جانے والی ایک اور زبان کو قومی سطح پر اجاگر کیا جا رہا ہے۔ صوبے میں میڈیا صنعت کو فروغ دینا ترجیح ہے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان ٹیلی وژن کوئٹہ میں پہلے ہزارگی زبان کے پروگرام کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہزارگی زبان میں نشریات شروع کرنے پر دلی خوشی محسوسی کر رہا ہوں۔ اس خطے میں پشتو، بلوچی، ہزارگی اور فارسی کی زبانیں موجود ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کے ساتھ ہماری قربتیں پرانی ہیں۔ بلوچستان اور کوئٹہ میں ہزارہ برداری کی ایک پہچان ہے۔ 2008 میں بلوچستان سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا اور میرا مقابلہ ایک ہزارہ کے بھائی سےتھا۔ وہ الیکشن تو میں ہار گیا مگر اللہ کے فضل سے وہ کمٹمنٹ آج نبھائی ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی جتنی پرانی تہذیب ہے اتنی ہی پیاری اس کی زبانیں اور بولنے والے ہیں۔ بلوچستان کے فنکاروں اور ہنر مندوں کے لیے بہت جلد اقدامات کریں گے۔ بلوچستان کے اہم اداروں کو سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری سے جو دوستی اور قربت پروان چڑھی وہ پائیدار ہے۔ خوشی ہے کہ ہزارگی زبان کے حوالے سے جو مطالبہ تھا اس کا ثمر مل رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کے لیے جیتنا ناگزیر، جنوبی افریقہ نے 313 رنز کا ہدف دے دیا، اوورز صرف 40

باہمی اتحاد کے ذریعے ہی ملک کو بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

ٹی ایل پی سوشل میڈیا ٹیم کا رہنما گلگت سے گرفتار

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟