نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افرادی قوت کو فنی تربیت کی فراہمی سے بہتر نتائج اخذ کیے جاسکتے ہیں۔ کوشش ہے کہ بلوچستان بھر کے نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے۔ ہنر مند افراد قوت کی بیرون ممالک میں اشد ضرورت ہے۔ دوست ممالک میں آج بھی پاکستان سے افرادی قوت کی درآمد کو ترجیح دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
بلوچستان میں یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے طول و عرض میں نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔ تمام چیزوں میں اہم چیلنج ہیومن ریسورسز ہیں۔ آج مصنوعی ذہانت (اےآئی) کا دور ہے بات ویب سے آگے گزر چکی ہے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کے ریسورسز میں سب سے اہم ہیومن ریسورس ہے۔ اسکلز ڈیولپمنٹ کی افادیت، اہمیت وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ فنی تربیت کی فراہمی میں روز بروز جدت آرہی ہے۔ نوجوانوں کی فنی تربیت کے حوالے سے بلوچستان کا کردار جلد ملک بھر میں نظر آئے گا۔