بالی وڈ 2023ء: سینما گھروں کے بجائے دلوں پر راج کرنے والی فلمیں

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2023ء کئی بھارتی فلموں اور اداکاروں کے لیے ایک بہترین اور خوشگوار سال رہا ہے۔ تاہم، اس برس ریلیز ہونے والی بعض فلمیں ایسی بھی تھیں جن کا چرچا ہوا نہ ہی ان پر کسی نے بات کی، حالانکہ موضوعات اور اداکاری کی وجہ سے یہ نہایت عمدہ فلمیں ثابت ہوئیں۔ یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ یہ ’چھوٹی‘ فلمیں ’بڑی فلموں اور بڑے اداکاروں‘ کی وجہ سے زیادہ مقبولیت حاصل نہ کرسکیں۔ 2023ء میں ریلیز ہونے والی ان فلموں میں صرف ایک بندہ کافی ہے‘،  ’پوکھر کے دونوں پار‘ اور ’تھری آف اَس‘ جیسی شاندار ہندی فلمیں بھی شامل ہیں جو او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز کی’ گئیں۔
صرف ایک بندہ کافی ہے


جنسی ہراسانی کے موضوع پر بنائی گئی اس فلم میں معروف بھارتی اداکار منوج باجپائی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم میں ایک سنجیدہ موضوع کو نہایت ہی تخلیقی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ سماجی موضوعات پر بنی اس جیسی فلمیں عموماً سینیما گھروں میں راج نہیں کرتیں البتہ ان کی کہانیاں دیکھنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔
پوکھر کے دونوں پار


یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’موبی‘ پر ریلیز کی گئی ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکی اور لڑکے کے گرد گھومتی ہے۔ دونوں گھر سے بھاگ کر شادی کرلیتے ہیں اور نئی دلی میں زندگی گزارنے لگتے ہیں۔ لیکن کورونا وبا کے بعد روزگار نہ ہونے اور معاشی بدحالی کے باعث وہ اپنے شہر واپس آ جاتے ہیں اور ایک کھنڈر نما کمرے میں رہنے لگتے ہیں۔ اس فلم میں معاشی اور سماجی مشکلات کے ’محبت کے رشتوں‘ پر پڑنے والے اثرات اور ان سے جنم لینے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔
تھری آف اَس (ہم تینوں)


بالی ووڈ اداکارہ شیفالی شاہ نے اس فلم میں ڈیمنشیا میں مبتلا ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے ماضی، حال اور مستقبل کی تکون میں پھنس چکی ہے۔ تاہم، اسے اپنی اس حالت کا ادراک ہے اور اس سے پہلے کہ اس کے ذہن سے اس کے تمام تعلق اور یاداشتیں محو ہوجائیں، وہ اپنے آبائی علاقے کا سفر کرنے کا ارادہ کرتی ہے۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوئی ہے اور وہاں دیکھی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل