دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان، 3 نئے کھلاڑی شامل

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر وہاب ریاض نے لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ زمان خان، اعظم خان، عامر جمال، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان اور حسیب اللہ خان، حارث راؤف کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

وہاب ریاض نے بتایا کہ بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، محمد نواز، افتخار احمد، ابرار احمد، اسامہ میر اور شاہین شاہ آفریدی، ویسم جونیئراور فخرالزمان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، شاہین شاہ آفریدی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شاداب خان ابھی مکمل فٹ نہیں ہوئے اس لیے ان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے، محمد حارث کو بھی ڈراپ کیا گیا ہے۔

وہاب ریاض نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ قومی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کھیل پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ حسیب اللہ، صاحبزادہ فرحان اور عباس آفریدی کو پہلی بار ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

صاحبزادہ فرحان ڈومیسٹک ٹی 20 میں 495 رنز بنا چکے ہیں جبکہ عباس آفریدی نے پی ایس ایل 2023 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp