سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا چیف الیکشن کمشنر اور حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف الیکشن کمشنر اور حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہارکردیا۔

بار ایسوسی ایشن کے مطابق ان حلقہ بندیوں کی بنیاد پرشفاف انتخابات نہیں ہوسکتے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں بھی شفاف انتخابات ممکن نہیں۔

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ اور یکساں مواقع دیےجائیں، عام انتخابات کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔

قبل ازیں پاکستان بار کونسل نے بھی انتخابی طریقہ کار، حلقہ بندیوں اور نشستوں کو مختص کرنے سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے طرز عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات نہیں کرائے ہو سکتے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے انتخابی عمل کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، کاغذات نامزدگی اجرا کے حوالے سے ریٹرننگ افسران کی جانب سے پبلک نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp