سائفر کیس: عمران خان نے ان کیمرہ سماعت کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

بدھ 20 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنے وکیل سلمان اکرم راجہ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کے ان کیمرہ ٹرائل کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست پر فیصلہ ہونے تک عدالت سائفر کیس کے ٹرائل کی کارروائی کو معطل قرار دے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شق 14 کے تحت عام عوام کو ٹرائل کے کسی مخصوص حصے سے بے دخل کیا جاسکتا ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شق 14 کے تحت عام عوام کی ٹرائل سے مکمل طور پر بے دخلی کی اجازت نہیں، ٹرائل کورٹ نے مناسب غور و فکر کیے بغیر ان کیمرہ ٹرائل کا حکم جاری کیا۔

عمران خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مزید کہا گیا کہ استغاثہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست عام عوام کی مکمل ٹرائل سے بے دخلی کا ضروری جواز پیش کرنے میں ناکام رہی، ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس کی میڈیا پر رپورٹنگ پر بھی پابندی عائد کردی جو کہ خلاف آئین ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے پی ٹی اے اور پیمرا کو بغیر کسی قانونی اتھارٹی کے غیرقانونی طور پر میڈیا اور سوشل میڈیا کو سینسر کرنے کے احکامات جاری کیے، ٹرائل کورٹ کا یہ حکم نامہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں کہا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے عوام اور میڈیا کی موجودگی میں اوپن ٹرائل ہونا ناگزیر ہے، انصاف ہوتا ہوا دکھائی دینا بھی ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟