پنجاب پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان و آل راؤنڈر شاداب خان کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا اور انہیں ڈی ایس پی کا اعزازی عہدہ بھی دیا گیا۔
قومی کرکٹر شاداب خان نےسینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی جہاں آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے شاداب خان کو پنجاب پولیس کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔
لاہور میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سٹار پلئیر شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا اور پنجاب پولیس کی نمائندگی دینے پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر ہونا ایک اعزاز ہے۔نہایت خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں۔ کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا ۔
Punjab Police has appointed Shadab Khan as its brand ambassador.. Shadab khan was seen In @OfficialDPRPP uniform and given the rank of Honorary DSP#DSPShadabKhan #ShadabKhan @76Shadabkhan pic.twitter.com/kaEtV7N4MU
— Shakeel Khan Khattak (@ShakeelktkKhan) December 20, 2023
اس موقع پر شاداب خان نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ بوقت ضرورت پنجاب پولیس کیلئے ہمیشہ دستیاب ہونگا ۔
IG Punjab & the department made me an honorary DSP. I am honoured to be allowed to serve in a different way. We talk about change, let’s be the change we want to see. I encourage our next generation to join the Govt. sector to serve the country if possible. #PakistanZindabad pic.twitter.com/vRFWP7d8fg
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 20, 2023
ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا ۔شاداب خان کو پنجاب پولیس کی ورکنگ اور مختلف شعبوں بارے آگاہی دی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےا ظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کا ایمبیسیڈر مقرر ہونا پنجاب پولیس کیلئے خوش آئند ہے۔ماضی میں بھی کئی نامور اتھلیٹس اور اسپورٹس مین پنجاب پولیس کا حصہ رہ چکے ہیں ۔