دستیاب تاریخ میں صوبائی انتخابات کرادیں گے، گورنر خیبرپختونخوا

ہفتہ 4 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو صوبہ میں انتخابات کے لیے خط لکھ دیا ہے جب کہ خط پڑھے بغیر گورنر غلام علی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے تناظر میں کسی بھی دستیاب تاریخ میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ممکن ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر غلام علی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے خط رات گئے موصول ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا موقف تھا کہ سیکرٹری چھٹی پر ہے لہذا پیر کے روز آکر وہ خود خط کھولے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر غلام علی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظرمیں جو بھی تاریخ دستیاب ہوگی صوبہ بھر میں الیکشن منعقد کرادیے جائیں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ وہ تجویز کریں گے تاہم انتخابات کے لیے درکار انتظامات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کے مطابق ان کی خواہش تھی کہ صدر مملکت  چیف الیکشن کمشنر اور وہ مشاورت کے ساتھ انتخابات کی کوئی متفقہ تاریخ دیتے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے گزشتہ روز صدر مملکت سے متفقہ تاریخ کیلئے رابطہ بھی کیا تھا۔

’صدر مملکت نے خود ہی پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا اس اعلان سے قبل صدر متفقہ تاریخ کیلئے بلا لیتے تو مثبت پیغام جاتا۔‘

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp