انگلینڈ: جنگل میں 6 سال مفروری کاٹنے والا کتا بالآخر ڈھونڈ لیا گیا

بدھ 20 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ میں روز نامی ایک مادہ پیٹرڈیل ٹیریئر 6 برس سے زائد عرصہ گم رہنے کے بعد بالآخر ڈھونڈ لی گئی۔

روز 24 گھنٹوں کے اندر ہی اپنے نئے مالکان کے گھر سے بھاگ نکلی تھی اور کرولی ڈاؤن، ویسٹ سسیکس کے جنگل میں تقریباً 6 برس اکیلی رہتی رہی۔

کتوں کی دیکھ بھال کرنے والی ایک تنظیم لاسٹ ڈاگ یو کے ساؤتھ کی ٹیم کے ارکان کو حال ہی میں ایک آوارہ کتے کے بارے میں الرٹ کیا گیا تھا جس کے بعد تنظیم نے اس جگہ کیمرے نصب کیے تاکہ پتا لگایا جاسکے کہ وہ ایک کوئی آوارہ جانور ہے یا کسی کا پالتو کتا جسے آزاد گھومنے کی اجازت تھی۔

ریسکیو ٹیم کو پتا چلا کہ وہ ایک سیاہ پیٹرڈیل ٹیریئر ہے جسے نزدیک رہنے والے افراد برسوں سے کھانا دے جایا کرتے تھے۔

ٹیم نے کتے کو پکڑ لیا اور پھر اسے یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ اس کے لاپتا ہونے کی اطلاع ساڑھے 6 برس قبل پہلے ایک خاندان نے دی تھی جو روز کو پالنے کے لیے گھر لائے تھے لیکن وہ 24 گھنٹوں کے اندر ہی وہاں سے بھاگ نکلی تھی۔

 

روز 12 سال کی ہے اور اس طرح اس نے اپنی آدھی زندگی جنگل میں اکیلے گزار دی جبکہ دوسری طرف جس خاندان نے روز کو گود لیا تھا وہ اب اسے واپس لے جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تاہم وہ یہ سن کر خوش ہوئے کہ روز زندہ سلامت ہے۔

گروپ نے کہا کہ روز کی دیکھ بھال اب ایڈمبرگ میں ’لاسٹ چانس اینیمل ریسکیو‘ کرے گی اور پھر کسی خواہشمند کو پالنے کے لیے دے دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp