عمران خان بہت جلد ایک بارپھروزیراعظم بنیں گے،چودھری پرویزالہٰی

ہفتہ 4 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان ہوں گے کیوں کہ موجودہ حکمران عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچ سکتے۔

لاہور میں میاں محمودالرشیدا ور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن مہم کاباقاعدہ آغاز کردیا ہے اور اب ہمارے کارکنان بھی الیکشن مہم کے لیے متحرک ہوجائیں۔

چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے ایسی صورت حال میں ملکی مسائل کاواحد حل انتخابات ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سوال کیا کہ مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کرکے کیا حاصل کرناچاہتی ہیں؟

واضح رہے کہ چودھری پرویزالہٰی حال ہی میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں اور عام انتخابات میں بلے کے نشان پر انتخابی میدان میں اتریں گے اس سے قبل ق لیگ تحریک انصاف کی اتحادی تھی اور اسی بنیاد پر عمران خان نے چودھری پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پربٹھایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘