میٹا نے فلسطین کے حق میں بولنے والے ہزاروں اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی، ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہیومن رائٹس واچ (HRW) کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حق میں بولنے والے اب تک ہزاروں اکاؤنٹس پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ میٹا فلسطینیوں کی آواز کو خاموش کرنے میں تاحال مصروف ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایک نئی رپورٹ میں ہیومن رائٹس واچ (HRW) نے کہا ہے کہ میٹا منظم طریقے سے انسٹاگرام اور فیس بک پر فلسطین کے بارے میں مواد کو سنسر کر رہا ہے۔ فلسطین کے حق میں بولنے والے فیس بک، اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو مسلسل پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہیومن رائٹس کی ڈیبورا براؤن نے رپورٹ کے اجرا پر کہا کہ میٹا کی سنسر شپ فلسطینیوں کے مصائب کو مٹانے میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔ میٹا کے تحت چلنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کو مسلسل پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انسانی حقوق کی ممتاز تنظیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے آن لائن سنسرشپ کے 1 ہزار 50 کیسز کا جائزہ لیا، جن میں اکاؤنٹس ہولڈرز کو مواد کو ہٹائے جانا، اکاؤنٹس کو معطل یا حذف کردینا، مواد کے ساتھ مشغول ہونے میں ناکامی، اکاؤنٹس کو فالو کرنے یا ٹیگ کرنے پر پابندی عائد کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام اور فیس بک لائیو جیسی خصوصیات کے استعمال پر پابندیاں عائد کی گئی ہے، ان پابندیوں میں ایک شیڈو پابندی بھی شامل ہے، یعنی اکاؤنٹ ہولڈرز کو بتائے بغیر ان کے اکاؤنٹ پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔

واضح رہے اسرائیل اور فلسطین تنازع کے بعد سے سوشل میڈیا خاص طور پر میٹا پلیٹ فارمز پر فلسطین کے حق میں بولنے والے اکاؤنٹس کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے باعث کسی بھی قسم کی ایکٹوٹی کرنا مشکل ہوچکا ہے کیونکہ یہ پابندی صارفین کو بتائے بغیر لگائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ

اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ

’مجھے اکیلا چھوڑ دو‘، بھارتی اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ میڈیا پر برہم

خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟