سردی کے موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں، 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب سال کی طویل ترین رات ہوتی ہے جبکہ 21 دسمبر کے بعد سے راتیں مختصر اور دن طویل ہونا شروع ہوجائیں گے۔
Winter solstice 2023 is here, bringing the longest night of the year to Northern Hemisphere https://t.co/NJItJ11MDi pic.twitter.com/9Pab8w6FXM
— SPACE.com (@SPACEdotcom) December 21, 2023
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں طلوع آفتاب صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوا جبکہ غروبِ آفتاب شام 5 بج کر 48 منٹ پر ہوگا یعنی دن کا دورانیہ 10 گھنٹے سے زائد پر مبنی ہوگا جبکہ رات 14 گھنٹے کی ہوگی۔
🌎آج پاکستان اور ایشیا میں سال کا مختصر ترین دن تو آنے والی رات سب سے لمبی ہوگی اج سورج آسٹریلیا مڈغاسکر سمیت جنوبی افریقہ جنوبی امریکہ کے عین اوپر چمکے گا ان علاقوں میں سال کا لمبا اور گرم ترین دن ہوگا
کل سے دوبارہ دن کے دورانیہ میں اضافہ ہوگا سورج اپنا سفرواپس شمال کی طرف شروع… pic.twitter.com/xWuMOX6ydy— Weather Updates PK (@WeatherWupk) December 21, 2023
یہ موقع ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ 21 جون کو رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات تھی۔














