اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف کے قاتل گرفتار

جمعہ 22 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اور ان کے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل اشرف اور ان کے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے 3 ملزمان کو حراست میں لیا ہے، ملزمان کو لکی مروت اور بنوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 17 دسمبر کو اسلام آباد میں تھانہ رمنا کے علاقے میں اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اپنے بیٹے سمیت ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔

شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اپنے بیٹے کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل نے راہزنوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ہیڈ کانسٹیبل بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp