الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو تشہیری ہورڈنگز اتوار تک ہٹانے کی ڈیڈ لائن دیدی

جمعہ 22 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نے امیدواروں کو تشہیری ہورڈنگز اتوار تک ہٹانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

جمعے کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں بڑے بڑے اشتہاری ہورڈنگز لگائے گئے ہیں۔

تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان ہورڈنگز کو اتوار تک خودہی ہٹا دیں بصورت دیگرمانیٹرنگ ٹیمیں نہ صرف ان کوہٹا دیں گی بلکہ متعلقہ امیدواران کے خلاف ضابطہ اخلاق کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران، ٹیموں کی تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری

 

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لیے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کی تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جمعے کو جاری بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق اور الیکشن قوانین کی مانیٹرنگ کریں گی۔

کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران و مانیٹرنگ ٹیمیں تمام اضلاع میں انتخابی عمل اور انتخابی مہم کی کڑی نگرانی کریں گی۔ ڈویژنل سطح پر ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز بھی تعنیات کر دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp