بگ بیش لیگ : اب اسٹمپس جگمگائیں گی

جمعہ 22 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے بگ بیش لیگ میں ہمیشہ سے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے چاہے وہ فیلڈ امپائر کے لیے ہیلمٹ کا استعمال ہو اسٹمپ کیمرہ یا پھر ٹاس کا غیر روایتی طریقہ یہ سب بگ بیش لیگ کے ذریعے ہی متعارف کروایا گیا ہے۔ رواں برس جاری بگ بیش لیگ میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی ہے۔

بگ بیش لیگ میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کے مطابق اگر بولر کا پاؤں لائن سے باہر گیا تو اسٹمپس لال ہوجائیں گی اور یہ نوبال قرار دی جائے گی۔

کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر آگ جیسی روشنی نکلے گی۔

میچ کے دوران چوکوں، چھکوں اور اوور کے درمیان اسٹمپس سے آگ نما روشنیاں نکلیں گی۔

یاد رہے کہ سال 2018 میں بگ بیش لیگ میں ٹاس کے لیے روایتی سکہ اچھالنے کی جگہ نیا طریقہ کار متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت  ٹیموں کے کپتان ٹاس کے لیے سکے کی جگہ بلا اچھالیں گے اور ’ہیڈ‘ اور ’ٹیل‘ کی جگہ ’ہلز‘ یعنی بلے کی ابھار والی جگہ یا ’فلیٹ‘ یعنی بلے کی سیدھی سطح پکاریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp