پاک بحریہ اور عمان کی رائل بحریہ کی بحری مشق ثمرالطیب 2023 اختتام پذیر، ترجمان پاک بحریہ

اتوار 24 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ اور عمان کی رائل بحریہ کی خلیج عمان میں دو طرفہ بحری مشق ثمرالطیب 2023 اختتام پذیر ہوگئیں۔ مشق میں دونوں بحری افواج کے بحری جہازوں، فضائی اثاثوں اور اسپیشل سروس گروپس نے شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت، فاسٹ اٹیک کرافٹ پی این ایس قوت اور دونوں ممالک کے ہوائی اثاثوں نے حصہ لیا۔ مشق ثمرالطیب 2023 مختلف نوعیت کے روائتی اور غیر روائتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ آپریشنز پر مشتمل تھی۔

دو طرفہ مشق ثمرالطیب-2023 کے دوران اینٹی ایئر، اینٹی سرفیس وارفیئر اور انسداد دہشت گردی کی مشقوں سے متعلق میری ٹائم آپریشنز کی مشق کی گئی۔ مشق ثمرالطیب سے پاکستان اور عمان کی بحری افواج کے مابین ہر 2 سال بعد باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔ مشق کا مقصد دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام، علاقائی امن اور استحکام کا قیام ہے۔

مشق میں شمولیت پاک بحریہ کی جانب سے علاقائی استحکام، بین الاقوامی تعاون اور بحری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے کیے گئے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مشق ’ثمرالطیب‘ سے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں، این سی اے کا تربیتی کیمپ اختیام پزیر

سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو 5 سال قید کی سزا

شاہی خاندان کا غیر متوقع اعلان، بالمورل کیسل عوام کے لیے بند

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مصنوعی ذہانت کو ضابطہ اخلاق میں لانے کا مطالبہ، فوجی استعمال پر سخت انتباہ

ایشیا کپ: بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ گرگئی

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی