ٹک ٹاکر صندل خٹک بھی انتخابی دنگل میں کود پڑیں ’مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے‘

اتوار 24 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک بھی انتخابی دنگل میں کود پڑی ہیں اور انہوں نے خیبر پختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صندل خٹک نے کہاکہ ابھی یہ نہیں بتاؤں گی کہ کس سیاسی جماعت میں جاؤں گی، میں اپنے آبائی علاقے کے مسائل حل کرنے کے لیے میدان عمل میں آئی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہوگا، اس وقت ہماری خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے، جیت کر اپنے علاقے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کروں گی۔

واضح رہے کہ صندل خٹک متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی پرانی دوست ہیں اور یہ دونوں ایک ساتھ ہی ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم سے مشہور ہوئی تھیں۔

بعد میں دونوں میں اختلافات ہو گئے تھے اور حریم شاہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی نازیبا ویڈیوز لیک کرانے کے پیچھے صندل خٹک کا ہاتھ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے