وزیرمنشن میں جنم لینا والا بچہ جس نے دنیا کا نقشہ بدل دیا

پیر 25 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یہ کہانی ہے اٹھارویں صدی کے وسط کی جب ایک تاجر نے پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں 125 گز کا گھر کرایے پر لیا، اس تاجر کا مقصد تھا کہ اس بین الاقوامی معاشی حب میں اپنے کاروبار کا بڑھا کر اپنے گھرانے کی کفالت کرسکے۔

منیر حسین خیال جو اس گھر کی دیکھ بھال کرتے ہیں، کا کہنا ہے کہ یہ عمارت 1860 میں تعمیر کی گئی جو کہ علی وزیر نامی شخص کی ملکیت تھی، ان کا کہنا ہے کہ علی وزیر کراچی میں بڑی پراپرٹی رکھتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ اس گھر کا نام وزیر مینشن رکھا گیا۔

جناح پونجا جن کا تعلق گجرات سے تھا اور کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے، وہ جب کراچی کاروبار کی غرض سے آتے تو انہیں یہ علاقہ بہت اچھا لگتا تھا، اس علاقے میں اسٹیل کا کاروبار ہوا کرتا تھا اور یہ اس وقت کاروباری حب تھا۔ جناح پونجا نے 1870 یہ عمارت نے کرایے پر حاصل کی۔

گراؤنڈ پلس ٹو کا یہ مکان لکڑی اور پتھروں کی خوبصورت تعمیر ہے، جس میں سب سے نیچے گودام تھا،  پہلی منزل پر 3 کمرے جبکہ بالائی منزل پر ایک ہال تھا، جسے آپ مہمان خانہ کہ سکتے ہیں۔

25 دسمبر 1876 کو اسی عمارت کے سب سے کونے والے کمرے میں جانح پونجا کے ہاں پہلی اولاد نے جنم لیا۔ اس بچے نے  یہی قریب میشن اسکول اور سندھ مدرسۃ الاسلام سے بنیادی تعلیم  حاصل کی۔ یہ بچہ کھیل کود میں بہت تیز تھے۔

مزید پڑھیں

جناح پونجا کاروباری شخصیت ہونے کے ناتے اپنے سب سے بڑے بیٹے کو کاروبار کی طرف لانا چاہتے تھے، لیکن قدرت کو کچھ اور منظور تھا۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے جب اس نوجوان کو لندن بھیجنے کا وقت آیا تو مٹھی بائی یعنی ان کی والدہ نے شرط رکھی کہ ان کی شادی کرادو پھر بیشک یہ لندن چلا جائے۔

1892 میں اس نوجون کی اپنے ہی خاندان میں شادی کرادی گئی لیکن ایک ہی برس میں انکی بیگم کا انتقال ہوگیا اور اسی کے ایک سال بعد ان کی والدہ بھی انتقال کر گئیں۔

‎1898 میں یہ نوجوان لندن سے بیرسٹر بن کر لوٹا  اور ممبئی سے پریکٹس کا آغاز کیا۔ اور ہندوستان میں محمد علی جناح کے نام سے مشہور ہوا۔

1901 میں محمد علی جناح کے والد کا بھی انتقال ہوگیا۔ انتقال کر جانے والے جناح پونجا کے پسماندگان میں 7 بچے شامل تھے، ان میں سب سے بڑا بیٹا محمد علی جناح جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی محترمہ فاطمہ جناح تھیں۔

محمد علی جناح کے قائد اعظم بننے تک اس گھر سے بہت سی یادیں جڑی ہیں، یہ گھر اب تک اسی حالت میں ہے اور یہاں قائد اعظم سے متعلق ہر چیز اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp