آئی ٹی طلبا و طالبات کے لیے بڑی خوشخبری، مفت انٹرن شپ اور ملازمت کیسے ملے گی؟

منگل 26 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہائرایجوکیشن کمیشن کے اکیڈمیا کواپری ایٹو پروگرام کے لیے ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان میں آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے پہلے سیشن کے لیے انٹری ٹیسٹ 7 جنوری 2023 کو ہوگا۔

پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری میں مہارت اور یونیورسٹیز کے کورسز میں گیپ ختم کرنے کے لیے ہائرایجوکیشن کمیشن نے اکیڈمیا کواپری ایٹو پروگرام شروع کیا ہے، جس میں ساتویں سمسٹر کے طلبا و طالبات کو آئی ٹی انٹرن شپ کروائی جائے گی۔

یہ کورس ہائیرایجوکیشن کی بتائی گئی تمام یونیورسٹیوں اور ان سے منسلک کالجز کے آئی ٹی اور متعلقہ شعبہ جیسا کہ کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئر نگ اور ٹیلی کام انجینئرنگ کے طلبا و طالبات کے لیے ہے۔ اس پرو گرام کا پہلا بیج 2024 (سمسٹر بہار) میں شروع کیا جائے گا۔ اس بیچ میں ایڈمیشن ایچ ای سی کے سینٹرلائزڈ انٹری ٹیسٹ کے ذریعے ہو گا، ورچوئل یونیورسٹی میں اس کورس کے لیے انٹری ٹٰیسٹ 7 جنوری 2024 کو ہوگا۔

آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام ہے کیا؟

یہ بات عام ہے کہ یونیور سٹیز میں آفر کیے جانے والے کورسز کا انڈسٹری میں ڈیمانڈ کی جانے والی اسکلز سے مطابقت کم ہی ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یونیورسٹیز کے کورسز وقت کے ساتھ اتنے تبدیل نہیں ہوتے، جتنی جلد انڈسٹری میں ٹیکنالوجی تبدیل ہوتی ہے۔

یونیورسٹیز کے کورسز اور انڈسٹریل اسکلز کے درمیان گیپ کو کم کرنے کے لیے یونیورسٹی کے آخری سمسٹر میں طلبا و طالبات کی انٹرن شپ کروائی جاتی ہے تاکہ وہ انڈسٹری کے بارے میں جانیں اور انڈسٹریل اسکلز کو عملی طور پر جانیں۔

آٹھویں سمسٹر میں آپشن  طالب علموں کو مینڈ ٹری فیلڈ ورک سے 6 کریڈٹ آورز تک کی رعایت مل جائے گی۔ اسٹوڈنٹس کی ڈگری، اسکلز اور پریکٹیکل کام کو پاکستان سافٹ ویئر ایکسپٹ بورڈ اور  پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن فار آئی ٹی اینڈ آئی ٹیس پورٹل پر چسپاں  کی جائے گی تا کہ آئی ٹی فرمز ضرورت پڑنے پر انہیں کال کر سکیں۔

پروگرام کے فوائد کیا ہوں گے؟

اس پروگرام کے ذریعے طلبا کی آئی ٹی انڈسٹری (خاص کر آئی ٹی ایکسپورٹ فرمز) سے جان پہچان ہو گی، جس سے ان کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں کیریئر بنانا آسان ہو گا۔ طلبا و طالبات کو مارکیٹ میں انٹرن شپ، پارٹ یا فل ٹائم ملازمتوں کا علم ہوتا رہے گا اور انہیں انڈسٹریل پروجیکٹس پر کام کرنے کا موقع بھی ملے گا  جبکہ مستقبل میں جاب حاصل کرنے میں یہ کورس مدد گار ثابت ہوں گے۔

ورچوئل یونیورسٹی میں اس انٹری ٹیسٹ میں شامل ہونے کا طریقہ کار کیا ہے؟

انٹری ٹیسٹ میں شامل ہونے کے خواہش مند طلبا و طالبات ورچوئل یونیورسٹی کی ویب پورٹل پر جاکر درخواست جمع کروا سکتے ہیں، ہر طالب علم کی رجسٹریشن کی تصدیق یونیورسٹی کے متعلقہ فوکل پرسن کے ذریعے کی جائے گی، ٹیسٹ کی تفصیلات ورچوئل یونیورسٹی کے ذریعے اہل امیدواروں کو بھیجی جائیں گی۔

ٹیسٹ میں شامل ہونے کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2023 ہے اور انٹری ٹیسٹ 7 جنوری 2024 کو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی