2024 میں پاکستانیوں کے لیے ایک اور ملک مکمل طور پر ویزا فری ہوجائے گا

منگل 26 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیا کے غیر ملکی سیاحوں کو جنوری 2024 سے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صدر نے دنیا بھر کے سیاحوں کو بڑی سہولت فراہم کردی ہے۔ کینیا حکومت کا یہ اقدام سیاحت کو فروغ دینے کی توقع ہے۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے گزشتہ دنوں اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر سے کینیا آنے والے افراد کو جنوری 2024 سے کسی ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔ روٹو نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام سیاحوں کو ویزہ کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہ ہو۔ اس کے بجائے انھیں پہلے سے الیکٹرانک سفری اجازت مل جائے گی۔

صدر روٹو نے آزادی کے 60 برس مکمل ہونے کی نیروبی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب دنیا کے کسی بھی کونے سے کسی بھی فرد کو کینیا آنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں رہے گی۔ روٹو طویل عرصے سے اس بات کی وکالت کرتے نظر آئے ہیں کہ افریقی براعظم میں ویزا فری سفر سہولت مہیا کی جائے۔

کانگو میں اکتوبر 2023 میں ایک کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ افریقی ممالک کے لوگوں کو 2023 کے آخر تک کینیا جانے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سیاحت کی صنعت کینیا کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہاں سیاح بحر ہند کے ساحل سمندر پر اپنی تعطیلات گزارنے اور وائلڈ لائف سفاری کا نظارہ کرنے آتے ہیں۔

یاد رہے کہ کینیا نے اس سے قبل انڈونیشیا، سینیگال اور کانگو کے شہریوں کے لیے ویزا کی شرائط کو ختم کیا تھا، جو سیاحوں، سرمایہ کاروں اور ہنر مند اہلکاروں کی نقل و حرکت کو بڑھانے کے لیے دو طرفہ معاہدوں پر مبنی تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp