کالا ہیرا جو حقیقت میں سیب ہے؟

منگل 26 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یقیناً آپ نے انواع و اقسام کے سبز اور سُرخ سمیت مختلف رنگوں کے سیب دیکھے ہوں گے لیکن دنیا میں ایک خطہ ایسا بھی ہے جہاں کالے رنگ کے سیب اُگتے ہیں۔ ویسے تو اس سیب کا رنگ گہرا بنفشی ہے تاہم یہ دِکھنے میں سیاہ لگتا ہے جس کی وجہ سے اسے انگریزی میں (black diamond apple) کہا جاتا ہے اور یہ صرف تبت میں پایا جاتا ہے۔

کالا ہیرا سیب اپنی پرتعیش کشش اور کمیابی کی بدولت دوسرے سیبوں سے نمایاں ہے اور لوگوں میں تجسس بھی پیدا کرتا ہے۔ بلیک ڈائمنڈ ایپل کا یہ مخصوص رنگ دراصل منفرد جغرافیائی محل وقوع سے منسوب ہے جو چین کے خود مختار خطے تبت میں پہاڑوں کے درمیان واقع چھوٹے سے شہر نینگچی میں واقع ہے۔

زیادہ اونچائی پر پائے جانے والے سیبوں کو دن کے وقت شدید الٹرا وائلیٹ روشنی سے ملتی ہے جس کے باعث اس کے درجہ حرارت میں نمایاں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ ایسے موسمی حالات سیب کے مخصوص سیاہ رنگ کی تیاری میں معاون ہوتے ہیں۔ اگرچہ بلیک ڈائمنڈ ایپل کا اندرونی حصہ عام سیبوں جیسا ہے تاہم اس کا ذائقہ تمام سیبوں سے زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔

کالے ہیرے ’سیب‘ کے فوائد

سیب کی دیگر اقسام کی طرح ، انتہائی غذائیت سے بھرپور کالا ہیرا سیب میں فائبر، وٹامن بی، سی، ایپی کیٹیچن، اینٹی آکسیڈنٹس، فلیونوئیڈز اور وٹامن اے شامل ہیں۔ جو انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہیں۔ اس سیب کی مقبولیت اور اہمیت کا راز یہ ہے کہ یہ پھل قبل از وقت بڑھاپے، جھریوں اور سیاہ دھبوں سے منسلک فری ریڈیکلز کے اثرات سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟