چینی ڈاکٹر نے سرجری کے دوران 82 سالہ مریض کو گھونسے کیوں مارے؟

بدھ 27 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے شہر گینگ کے ایک اسپتال میں ڈاکٹر نے 82 سالہ مریضہ پر گھونسے برسا دیے، ویڈیو منظر عام پر آنے پر سرجن کو معطل کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سرجن سرجری کے دوران مریض پر گھونسے برسا رہی ہے، دراصل ویڈیو میں 2019 میں چین کے شہر گیگانگ کے ایک اسپتال میں ہونے والا واقع دیکھایا گیا ہے۔

2019 میں چین میں ایک معمر خاتون آنکھ کے آپریشن کے لیے چین کے شہرگیگانگ کے ایک اسپتال گئی اور ڈاکٹر نے آپریشن سے قبل اسے مقامی اینستھیزیا دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 82 سالہ مریض کو سرجری کے دوران تکلیف ہورہی ہے، خاتون مقامی بولی میں بات کر رہی ہے اور سرجن کی ہدایات کو نہیں سمجھ پا رہی،جس پر سرجن نے اس کے سر میں کم از کم 3 بار گھونسا مارا۔

خاتون اپنی آنکھوں کو چھونے کی کوشش کر رہی ہے، ڈاکٹر نے اس خاتون کو تنبیہ کی کہ آنکھوں کے قریب کا علاقہ جراثیم سے پاک جراحی کا علاقہ ہے۔ ایک بار چھونے سے انفیکشن بن سکتا ہے۔‘ تاہم خاتون نے ڈاکٹر یہ تنبیہ کو نظرانداز کیا جس پر ڈاکٹر نے اسے گھونسے رسید کیے۔

ایک بزرگ مریض کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر عوام کی جانب سے ردعمل پر اسپتال کے بانی گروپ نے سرجن کو معطل کر دیا ہے اور اسپتال کے سی ای او کو بھی برطرف کر دیا ہے۔

اسپتال نے معمر خاتون سے معافی مانگی اور اسے 500 یوآن یا 5 ہزار 800 روپے کا معاوضہ دیا۔ تاہم خاتون کے بیٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی والدہ کی بائیں آنکھ کی بینائی چلی گئی ہے، لیکن ایسی کوئی طبی رپورٹ نہیں ہے جس سے یہ معلوم ہو کہ خاتون کی والدہ کی آنکھ کی بینائی تشدد کے باعث چلی گئی۔

یہ پورا واقعہ سرویلنس کیمرے پر ریکارڈ کیا گیا تھا اور اسے ڈاکٹر آئی فین نے ویبو پر شیئر کیا تھا، جو ڈاکٹروں کے اس گروپ میں شامل تھے جنہوں نے ووہان کوویڈ کے ابتدائی وبا سے عوام کو آگاہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp