جعلی دستاویزات پر کوئٹہ سے اٹلی جانے والے 2 مسافر جہاز سے اتارلیے گئے

جمعرات 28 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ملزمان فرحان احمد اور  پرویز محمد فلائٹ نمبر FZ346 سے اٹلی جا رہے تھے ان کا تعلق گجرانوالہ اور شیخوپورہ سے ہے۔

ملزمان کی جانب سے پیش کیے جانے والے اٹلی کے ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلے اور ان کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد و روانگی کی جعلی اسٹیمپس بھی لگی ہوئی تھیں جن کا کسی قسم کا ریکارڈ سسٹم میں موجود نہیں تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹوں سے بھاری رقوم کے عوض مذکورہ کارڈز حاصل کیے تھے۔ ملزمان نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈز کے عوض مجموعی طور پر 37 لاکھ روپے ادا  کیے۔

 

ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟