شوکت خانم اسپتال کے فنڈ ریزنگ پروگرام کا این او سی منسوخ

جمعہ 29 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی انتظامیہ نے شوکت خانم میموریل اسپتال کا فنڈ ریزنگ پروگرام کے لیے جاری کیا گیا نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی ) منسوخ کر دیا ہے۔

جمعرات کو گورنمنٹ آف پاکستان آفس آف ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی جانب سے  یونس ایوان ٹریٹری منیجر شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں این او سی کے منسوخ کیے جانے کی اطلاع دی گئی۔

این او سی منسوخ کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں شوکٹ خانم میموریل اسپتال کے حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ میرٹ ہوٹل میں جاری فنڈ ریزنگ کی سرگرمیاں فوری معطل کردیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو قانون کے مطابق تمام ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ادھر شوکت خانم اسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے فنڈ ریزنگ سرگرمیاں معطل کیے جانے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp